Chapter 11

Page 1 of 1 100% Completed ~3 min read

Chapter 11 سید زادے نے سونگ پلے کیا ہی تھا کہ اس کی بیگم کی کال آگئی۔ تو اس نے تین بار لاحول ولاقوة پڑھ کر موبائل پر پھونک مار کر کال پک کی"السلام علیکم ،کیسے ہیں؟ طبیعت کیسی؟" اس کی بیگم نے پوچھا "وعلیکم اسلام ، میں ٹھیک ہوں، طبیعت بھی ٹھیک ہے" سید زادے نے کہا "کیا کر رہے ہیں مصطفی؟" اس کی بیگم نے پوچھا "گاڑی چلا رہا ہوں" سید زادے نے کہا "گھر میں کب تک جاؤ گے مجھے ویڈیو کال کرنی ہیں" اس کی بیگم نے کہا "سوری میڈم صاحبہ ویڈیو کال نہیں ہو گی۔" سید زادے نے کہا "واٹ کیوں نہیں ہوگی فضول بات" اس کی بیگم نے کہا "اصل میں وائی فائی کاٹ دیا ہے پی ٹی سی ایل والوں نے سید زادے نے اپنی بیگم کے ارمانوں پر پانی پھیرنے کی کوشش کی۔"کل تک تو بلکل ٹھیک تھا" اتنا کہا پھر  پوچھا "کاٹا کیوں" اس کی بیگم کی آواز میں غصہ تھا۔"بس یار بل جمع نہیں کروایا" سید زادے نے کہا "کیا فضول بات ہے مصطفی، کیوں جمع نہیں کروایا بل؟" اس کی بیگم نے پوچھا "بس بیگم کیا کروں پیسے نہیں تھے میرے پاس غریب ہو گیا ہوں میں۔" سید زادے نے کہا "میں مزاق کے موڈ میں ،بلکل نہیں ہوں، مجھے ویڈیو کال کرنی ہے۔ تو مطلب کرنی ہے۔" اتنا کہنے کے بعد وارننگ دیتے ہوئے کہا "اور تم نے اگلے تیس منٹ میں کال پک کرنا ہے۔ اور اگر وائی فائی نہیں تو زونگ کا پیکج کر لیں ویکلی" اس کی بیگم نے آئڈیا دیاسید زادہ من میں اپنی تعریف کی 'لیکن وہ مصطفی ہی کیا جو بیوی کی واٹ نہ لگائے' سو اس نے کہ دیا کہ "بیلس نہیں ہے"اب بیگم کافی تپ چکی تھی اس لئے فوراً جواب آیا "یہ میرا مسئلہ نہیں ہے""تمہارا مسئلہ نہیں تو پھر میرا بھی مسٸلہ نہیں ہے بات تمہیں کرنا ہے نا تو بیلنس بھیجوں۔" سید زادے نے کہا "او کے بھیجتی ہوں" اس کی بیگم نے کہا "شکریہ میڈم صاحبہ اور ہاں پانچ سے کم مت بھیجنا ورنہ میرے فون کا دل ٹوٹ جائے گا۔" سید زادے نے کہا "پتہ نہیں کس منحوس گھڑی میں تم مجھے مل گئے تھے" اب وہ فل تپ چکی تھی۔"اُسی منحوس گھڑی میں جو چار سو پچاس کی لی تھی" سید زادے نے کہا اِسی لڑائی میں سید زادہ اپنے ماموں کے گھر کے سامنے پہنچ گیا اور بیگم کو بتایا کہ "میں ماموں کے گھر آیا ہوں بعد میں بات کرتا ہوں""ماموں کے گھر آئے ہو" بیگم نے تصدیق چاہی۔"جی ماموں کے گھر آیا ہوں" میں نے جواب دیا "واؤ ویری نائس" بیگم کے چہکنے کی آواز آئی سید زادے کو فیل ہوا کہ کچھ تو غلطی کر دی ہے۔ لیکن سمجھ میں نہیں آئی کیا غلطی کی ہے۔(کونسی غلطی کردیا ہے سید زادے نے اور جب معلوم ہوگا تو کتنا پچھتائے گا سید زادہ جاننے کے لیے پڑھتے رہے اگلی قسط)

Next Ep