Chapter 12
ہی کال پک کر لی گئی اور خادم حسین کی بیوی نے پوچھا "کون ہے؟""بھابھی میں ہوں مصطفی" سید زادے نے کہا "السلام علیکم""وعلیکم اسلام کیسے ہو بھائی؟" خادم حسین کی بیوی نے پوچھا "جی شکر ہے مالک کا" سید زادے نے کہا اور پوچھا "سدرہ کدھر ہے؟""بھائی وہ اپنے روم میں ہے۔" خادم حسین کی بیوی نے کہا "ذرہ میری بات تو کروا دیں پلیز" سید زادے نے کہا "جی ابھی کرواتی ہوں" خادم حسین کی بیوی نے کہا کچھ سکینڈ تک تو سیڑھیاں چڑھنے کی آواز آتی رہی پھر خادم حسین کی بیوی کی آواز سنائی دی "سدرہ یہ صاحب جی کی کال ہے۔ بات کر لو میں بعد میں آ کر تم سے موبائل لے لوں گی آپ آرام سے بات کر لو ٹھیک ہے۔"(کیا سید زادہ سدرہ کی حقیقت کو جان پائے گا کس طرح وہ اس گندگی میں آئی کیا ہوا تھا اور کس مصائب سے گزری تھی یہ سب جاننے کے لیے پڑھتے رہے اگلی قسط)