Chapter 1الرحمٰن الرحیم
پریشانی سے اس کے پاس آتی بولی تھی۔"شکریہ اتنی فکر کے لیے ۔۔۔۔" وہ اپنی جگہ سے اٹھتا تیزیہ بولا تھا۔اور پھر سب مسلسل تکنے والوں کو عبدالرحمٰن نے گھوری سے نواز تھا ۔جب عبدالرحمٰن کی نظر زھرا پر آ رکی جو کب سے انہیں ہی دیکھ رہی تھی۔ جس کے دیکھتے عبدالرحمٰن آنکھوں میں دلچسپی لیے سر ایک طرف کیے نرمی سے مسکرایا تھا ۔جب فوراً زھرا آبرو ملاتی ماتھے پر شکن لائے اسے گھورتی اس پر سے نظریں ہٹا گئی ۔"سوری سر۔۔۔۔۔" جب پیچھے کھڑا ویٹر بھی اس کی جانب بڑھا تھا ۔اور عبدارحمٰن گہرا سانس بھر گیا۔ عبدالرحمٰن اس کی جانب مڑا تھا ۔"ہممم۔۔۔۔۔" وہ سر سری سہ کہتا جانے لگا ۔"سر میری وجہ سے آپ کو چوٹ لگی اس کے لیے سوری ۔۔۔۔سر مجھے اچھا لگے گا اگر میں آپ کے لیے کچھ کر سکوں۔۔۔۔" ویٹر عبدالرحمٰن سے کہنے لگا تو عبدارحمٰن ازرا کو دیکھنے لگا ۔اور ان کو آواز دیتا بلا گیا جو بل پے کرنے والی تھی ۔ازرا وہاں آتی اسے سوالیہ نظروں سے دیکھنے لگی تھی ۔جب عبدالرحمٰن ویٹر کی جانب متوجہ ہوا تھا ۔"ایک کام کرنا بل پے کر دینا ۔۔۔۔اور ہاں وہ شرٹ اور پیسے خود رکھ لینا ۔۔۔۔"وہ کہتا آنکھ دباتا ازرا بیگم کے ساتھ کیفے سے نکل چکا تھا جب کہ ٹیبل پر گاڑی کی چابی کے علاؤہ ہر چیز موجود تھی ۔اور دوسرا ویٹر صفائی کر رہا تھا ۔دونوں ویٹر ایک دوسرے کو دیکھنے لگے اور اپنے کام میں مگن ہو گئے ۔……."یار وہ لڑکا کتنا ہاٹ تھا نہ جس بیچارے کو گلاس لگا ۔۔۔۔اور کیا پرسنیلٹی تھی میں تو اس کی فین ہو گئی ۔۔۔" سارہ پر جوش سہ بولی تھی ۔جب زھرا بڑا منہ بناتی اسے گھورنے لگی ۔"کیا ہے ؟" سارہ اس کا منہ بنانا دیکھتی آبرو آ جائے پوچھنے لگی ۔"کیسی پسند ہے تمہاری ؟" زھرا اس کی پسند پر چچ چچ کرتی بولی ۔"بس کردو تمہیں کیا پرابلم ہے اس سے تم نے بابا کو بھی اس کی مدد کرنے کے لیے نہیں جانے دیا تھا ۔۔۔۔" سارہ کیفے کا سین یاد کرتی بولی جب عبدالرحمٰن کو شیشہ لگنے پر عامر صاحب اٹھنے لگے تھے اور زھرا نے انہیں روک لیا ۔۔۔۔زھرا آبرو اٹھائے دیکھنے لگی جیسے پوچھ رہی ہو کہ وہ کیا کہہ رہی ہے اسے کچھ نہیں پتہ ۔۔۔۔"اتنی معصوم مت بنو میں سب اچھے سے جانتی ہوں ۔۔۔۔" سارہ چھوٹی آنکھیں کیے اسے دیکھتی بولی ۔جب زھرا آنکھیں موڑ گئی ۔"ہاں تو خود بتاؤ مجھے کسی کی لڑائی میں ہم کیوں پڑیں وہاں بابا بھی لڑائی میں پھنس جاتے پھر؟ "زھرا اپنی صفائی پیش کرنے لگی تھی ۔"ہونہہ ۔۔۔۔جو بھی ہو میں نے تو اس کا انسٹا اکاؤنٹ بھی ڈھونڈ لیا ہے ۔۔۔۔دیکھو تو سہی کتنا ہیڈسم ہے اور پتہ کمال کی بات یہ ہے کہ بندہ فیمس بھی ہے، 7M فولڈرز ہیں اس کے ۔۔۔۔۔" سارہ اب کی بار موبائل کی سکرین زھرا کے سامنے کیے بولی ۔"اتنے فالورز کیسے ؟" زھرا اس کی بات سنتی پروفائل چیک کرنے لگی جہاں ہر سچ میں اس کے اتنے ہی فالورز تھے ۔اس نے بائیو دیکھا ۔۔۔"Classy sins only, bad habits good tasteNo rules,just limits.Too smooth to stress"بائیو پڑھتے ہی زھرا سارہ کی جانب ایسے دیکھنے لگی جیسے اس نے لکھا ہو اور اس سے بیکار اس نے کبھی پڑھا ہی نہ ہو ۔۔۔۔۔"بکواس ۔۔۔۔" زھرا کہتی سکرین سے نظریں ہٹا گئی ۔مگر اس کی پروفائل پک ضرور متاثر کن تھی جس میں وہ بائک پر ہیلمٹ ڈالے بیٹھا تھا جس میں سے صرف ہیزل آنکھیں نظر آرہی تھی ۔۔۔۔اس کی پروفائل پک قابلِ تعریف تھی۔ مگر اگر اس کی خوبصورتی کے جوہر کہیں کم پڑے تھے تو وہ صرف زھرا تھی ۔۔۔۔وہ اس کی اس خوبصورت تصویر پر بھی ہاتھوں سے اس کے اکاؤنٹ کو دور کرنے کا اشارہ کرتی بولی جیسے کوئی بہت بڑی یا ناپاک چیز ہو اور وہ اس کے پاس بھی نہ جانا چاہتی ہو ۔۔۔۔اس نے سر کو گاڑی کی سیٹ سے ٹکا لیا تھا ۔۔۔۔۔"امممم ہممم ۔۔۔۔۔۔آئی بڑی شہزادی کسی جہان کی ۔۔۔" سارہ اسے تنزیہ کہتی دوبارہ سے سکرولنگ میں مصروف ہو گئی ۔"ویسے تمہیں اس کا اکاؤنٹ کیسے ملا ؟"اچانک زھرا کے ذہن میں آیا تو پھر سے سیدھی ہو کر بیٹھتی پوچھنے لگی ۔جب سارہ اس کی بات سنتی اس کی