Chapter 1الرحمٰن الرحیم

Page 19 of 44 43% Completed ~4 min read

کم ہو جاتی ہے ، اور اس کا دین بھی اس پر چادر اوڑھ کر اس کو شفاف اور ڈھانپ کر رکھتا ہے تاکہ نہ کوئی گندی نظر اس ہیرے پر پڑے اور نہ ہی کوئی داغ ۔ جب وہ خود کو چھپائے گی اور اپنی خوبصورتی ایک شخص کے لیے مقرر کر دے گی تو وہ محفوظ رہے گی دنیا میں بھی اور آخرت میں بھی ۔"ہائے نئی آئی ہو؟" زھرا یونیورسٹی کی عمارتوں کو آنکھوں میں اتار رہی تھی اور یونیورسٹی کا جائزہ لینے میں مصروف تھی جب ایک لڑکی پیچھے سے ایک لڑکی اس کے قریب آتی پوچھنے لگی ۔"ہممم۔۔۔ہاں "۔ زھرا اچانک سے آتی لڑکی کو دیکھتی چونکی تھی اور پھر مسکراتے ہوئے کہنے لگی تھی ۔"اووو تو تم بول نہیں سکتی۔۔۔۔افسوس ہوا لیکن فکر مت کرو پھر بھی چلے گا مجھے تھوڑی بہت اشاروں کی زبان سمجھ میں آتی ہے تم فکر نہ کرنا میں سب مینج کرلوں گی"۔ وہ لڑکی افسردگی سے اور پھر مسکرا کر کہنے لگی تھی ۔ جب کہ زھرا اس کی بات پر اسے حیرت سے دیکھنے لگی ۔"میں گونگی نہیں ہوں۔۔۔۔اور دوسرا یہ کہ کیا تم مجھے جانتی ہو؟ میں بھی تمہیں نہیں جانتی ۔۔۔۔ہم ابھی تو ملے ہیں پھر تم ایسے کسی اجنبی سے اتنا فری کیسے ہو سکتی ہو ؟"۔ زھرا آبرو ملاتی حیرانی سے پوچھنے لگی۔"اٹس اوکے نہیں جانتے تو ابھی جان لیں گے نہ ۔۔۔۔" سامنے والی لڑکی بولی تو زھرا اسے شکی نظروں سے جانچنے لگی ۔"کیا ہوا ؟ " وہ زھرا کی نظروں کو خود پر پاتی پوچھنے لگی تھی ۔جب زھرا بغیر کوئی جواب دیے اپنے راستے چل پڑی ۔"ویسے تمہارا نام کیا ہے ؟" وہ لڑکی زھرا کے ساتھ چلتے ہوئے ایک نیا موضوع چھیڑنے لگی تھی۔"زھرا نور ۔۔۔۔" زھرا اس کی طرف دیکھتی کچھ سوچتی بولی تھی ۔"ہمم ۔۔۔۔تمہارا نام تو بہت اچھا ہے اس لیے اتنی خوبصورت بھی ہو ۔۔۔۔۔"۔ وہ زھرا کو کمپلیمٹ دیتی کہنے لگی تھی۔"کیا مطلب ہے تمہارا جب میرا نام رکھا بھی نہیں گیا تھا تب بھی میں اتنی ہی خوبصورت تھی۔" زھرا اس کی بات کے جواب میں فوراً اتراتی بولی تھی ۔"اوہو، میں تو مزاق کر رہی تھی۔۔۔ "۔ وہ لڑکی اس کی وضاحت پر مسکرا کر بولی تھی ۔" تم مزاق بہت زیادہ نہیں کرتی۔" زھرا آبرو آچکائے پوچھنے لگی اور پھر جب دوسری لڑکی اس کی بات پر کچھ شرمندہ سی ہوئی تھی ۔وہ بھی کیا کرتی اسے تو سامنے والی لڑکی پر حیرت تھی کیسے وہ ابھی تو ملی تو اتنی فری ہو گئی ۔"ایم سوری اگر تمہیں بڑا لگا ہو تو سچ بتاؤں تو تم نام کے بغیر بھی بہت خوبصورت ہو بلکل کسی شہزادی کی طرح ۔۔۔۔" زینب ماحول میں چھائی خفگی کو دور کرتی بولی تھی جب زھرا نے بھی اس کا ساتھ دیا تھا ۔"ہممم ویسے شہزادی تو میں ہوں اور شائد سچ میں میرا نام ہی میری خوبصورتی کی وجہ ہو ۔۔۔۔" زھرا مسکرا کر بولتی اس کی شرمندگی دور کرنے میں کامیاب رہی تھی ۔"بہت اچھے ۔۔۔۔۔ویسے تم نے تو پوچھا نہیں مگر میرا نام زینب ہے ۔۔۔۔"زینب اب کی بار خود ہی مسکرا کر اپنا تعارف کروانے لگی تھی جس پر زھرا ہنس دی ۔وہ لڑکی اتنی خوبصورت نہیں تھی ، رنگ کی بھی صاف نہیں تھی۔ ہر کسی سے مسکرا کر ہنس کر بات کرنے والی دوسروں پر جلد ہی اعتبار کرنے والی وہ ایک خوش مزاج لڑکی معلوم ہوتی تھی ۔اس میں اس کو پرکشش بنانے والی اس کی بھوری گہری آنکھیں تھی جو کسی لومڑی کی آنکھوں سہ تاثر دیتی تھیں اس کے چہرے پر ایسے ہی جنتی تھیں جیسے سفید پر کالا ،جیسے رات پر چاند ،جیسے آئینے پر عکس ۔۔۔۔وہ دل میں رہ جانے والی آنکھیں اس کے وجود میں سب سے پرکشش چیز تھیں ۔جو یقیناً اس کی خوش مزاج شخصیت کو سرد مزاج دکھاتی تھی ۔" ارے رکو یار تھوڑی دیر۔۔۔۔میں تھک گئی ہو اب تھوڑی دیر بیٹھ جاتے ہیں ۔۔۔۔" زینب ایک بنچ پر بیٹھتی کہنے لگی تھی ۔"تم بیٹھ جاؤ میں چلتی ہوں ۔۔۔۔" زھرا مسکرا کر کہنے لگی اور جانے لگی ۔"ارے ارے ! تم بھی تھک تو گئی ہو گی بیٹھ جاؤ نہ ۔۔۔۔" زینب اب کی بار اسے بازو سے کھینچ کر بنچ پر بٹھاتے ہوئے بولی ۔"ویسے بتاؤ تم کیا

Prev Next Page