Chapter 1الرحمٰن الرحیم
پڑھنے والی ہو ؟ کیا سبجیکٹ ہے تمہارا ؟" زینب جلدی سے سوال پوچھنے لگی تاکہ وہ بیٹھی رہے ۔۔۔۔"میں بزنس سٹڈی کر رہی ہوں ۔۔۔۔اور تم " ۔ زھرا بھی اس کا جواب دیتی اس سے سوال کرنے لگی تھی ۔" میں۔۔۔۔۔ میں تو اسلامک سٹڈی پڑھ رہی ہوں ، ویسے مجھے لگا تم بھی اسلامک سٹڈی ہی پڑھ رہی ہو گی۔" زینب بھی مسکرا کر کہتی اپنی رائے دینے لگی تھی ۔"نہیں وہ مجھے بزنس میں انٹرسٹ ہے تو میں اسی کو سٹڈی کر رہی ہوں۔" زھرا اسی پر سکون لہجے میں بولی تھی ۔"اوووو، تو پھر بتاؤ کہ کون سا برانڈ کھولو گی تم ؟ مشہور ہونے کے بعد تم مجھے بھول تو نہیں نہ جاؤ گی ویسے کیا نام رکھوگی اپنے برانڈ کا اور وہ کس چیز کا برانڈ ہوگا اور ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ "زینب نے الگ الگ تاثر دیتے ہوئے زھرا پر سوالوں کی بو نچھاڑ کر دی ۔"رکو رکو ہم ابھی تو ملے ہیں اور اتنے سوال۔۔۔۔بریک لگاؤ بھئی۔۔۔۔اور کتنا آگے کا سوچا ہے تم نے ؟ " زھرا اسے روکتی کہنے لگی تھی ۔"ارے یار! ہم دوست ہیں ایسے کیوں کہہ رہی ہو ابھی تو ہمیں ہمارا رشتہ بہت آگے لے جانا ہے ۔۔۔۔۔" وہ مسکراتے ہوئے کہنے لگی تھی ۔"دوست وہ ہم کب بنے؟ ابھی تو ہم نے ایک دوسرے کو جانا بھی نہیں ہے " زھرا اس کی بات پر حیران ہوتی آبرو ملائے پوچھنے لگی ۔"اور کتنا جاننا ہے بھئی میرا نام زینب اور تمہارے زھرا اب کیا اکاؤنٹ کا پاسورڈ بتاؤں تب جان پہچان مکمل ہو گی ۔۔۔۔"زینب سوالیہ انڈاز میں بولی تھی ۔"ارے نہیں ۔۔۔۔مگر دوست تو ۔۔۔۔""لیکن ویکن چھوڑو ۔۔۔۔بس ہم دوست ہیں آج سے ۔۔۔۔اور مجھ پر بھروسہ رکھو آخر رشتے اعتماد کی بنیاد پر ہی قائم ہوتے ہیں۔۔۔۔۔"زھرا کچھ بولنے لگی تو زینب فوراً اسے ٹوک کر اپنی بات کہنے لگی تھی ۔"ایکسکیوز می۔۔۔۔۔سوری تو انٹرپٹ کیا آپ بتا سکتی ہیں اسلامک ڈیمارٹمنٹ کس طرف ہے ؟" اس سے پہلے کہ دونوں میں سے کوئی بولتا ایک تیسری لڑکی وہاں آتی زھرا سے پوچھنے لگی ۔"سوری مگر میں نہیں جانتی ۔۔۔۔"زھرا نے مخصوص لہجے میں ہی جواب دیا تھا ۔"مجھے بھی وہی جانا ہے اور فلحال ہم بھی اپنے ڈیمارٹمنٹ ڈھونڈنے ہی جا رہے تھے بس کچھ دیر کے لیے بیٹھ گئے ۔۔۔۔چلو مل کر ڈھونڈ لیتے ہیں۔"جبکہ زینب زھرا کے خاموش ہوتے ہی فوراً اس لڑکی کو دیکھتی بولی تھی ۔جو زھرا کی طرح سیاہ گاؤن میں مبلوس تھی زھرا اور اس لڑکی میں یہی فرق تھا کہ زھرا حجاب میں جب کہ وہ لڑکی نقاب میں مبلوس تھی ۔"ہاں یہ بہتر رہے گا ۔۔۔"زھرا بھی کہتی کھڑی ہو گئی اور وہ لوگ اس لڑکی کے ساتھ ایک سمت کی جانب بڑھ گئے۔"سنو تمہارا نام کیا ہے ؟"۔ زینب چلتے چلتے اس لڑکی سے پوچھنے لگی ۔"فاطمہ گل طاہرہ۔۔۔۔۔" وہ لڑکی انہیں اپنی نرم اور شائستہ آواز میں نام بتانے لگی تھی ۔"ویسے سچ بتاؤں تمہاری آواز اور آنکھیں بہت خوبصورت ہے تمہاری آواز سن کر تمہیں دیکھنے کا دل کر رہا ہے ۔۔۔" زھرا اس کی جانب دیکھتی مسکرا کر بولی تو وہ بھی مسکرا دی جس کا ثبوت اس کی سیاہ موٹی بڑی آنکھیں تھیں ۔جو اس کے مسکرانے پر چھوٹی ہو گئی۔"شکریہ ۔۔۔۔ویسے آپ کے نام کیا ہے ؟" اب کی بار فاطمہ بھی ان سے پوچھنے لگی تھی ۔"میرا نام زینب ہے اور یہ زھرا ۔۔۔۔زھرا بزنس کی سٹوڈنٹ ہے مگر فکر مت کرو ہم ملتے رہیں گے ہے نہ۔۔۔۔" زینب اپنے ساتھ ساتھ زھرا کا بھی تعارف کروانے لگی تھی جس پر زھرا صرف ہنس کر ہاں میں سر ہلا دی جبکہ فاطمہ اس کی بات نہ سمجھتی صرف اثبات میں سر ہلانے لگی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔"ماما آپ یہ پیک کر دیں میں ذرا جوتے رکھ لوں"۔ سارہ بنتِ بیگم کو کچھ کپرے پکراتے بولی ۔ماما میرے وائٹ شوز کدھر ہیں؟"۔ سارہ سامان پیک کرتے ہوئے جوتے نہ ملنے پر بنتِ بیگم سے پوچھنے لگی۔" بیٹا نیچے میرے کمرے میں پڑے ہوں گے ،آخری بار جب تم نے ڈالے تھے تو وہیں چھوڑ آئی تھی جاؤ الماری میں پڑے ہوں گے ۔۔۔۔ "۔ بنتِ بیگم سارہ کے دیے ہوئے کپڑے بیگ میں جوڑتی کہنے لگی ۔جبکہ سارہ نیچے سے جوتے لینے کے لیے چلی گئی ۔کچھ دیر