Chapter 1الرحمٰن الرحیم
پر پڑی اور وہ مسکرانا بھول گیا۔۔۔۔۔ سامنے والی لڑکی نے کیا کسی نے بھی آج تک اسے اتنا سنجیدہ نہیں دیکھا تھا ۔۔۔شائد اس نے خود بھی نہیں ۔۔۔۔اس نے قدم پیچھے بڑھانا شروع کیے تھے ۔بے اختیار ہی وہ اس سے دور ہوتا جا رہا تھا۔ اسے لگ رہا تھا اگر وہ کچھ اور دیر اس کے پاس رکے گا تو یقیناً سانس نہیں لے پائے گا ۔نہ کچھ کہا گیا تھا اور نہ کچھ سنا گیا تھا ہمیشہ کی طرح آج بھی زھرا کو اپنے گالوں پر نمی محسوس ہوئی تھی جو ہمشیہ اپنے زخم کو دیکھتے اس کی آنکھوں میں بے اختیار آ جاتی تھی ۔زھرا نے سامنے والے لڑکے کو دیکھا جو اسے سنجیدگی سے دیکھ رہا تھا اور پھر اپنا دوسرا ہاتھ بڑھاتی اپنے گالوں تک لے آئی ۔۔۔۔گال نم تھے آنکھیں بھیگی۔۔۔۔آنسو بے اختیار ہی بہہ رہے تھے ۔وہ خود حیرانی سے سامنے والے لڑکے کو دیکھنے لگی ۔۔۔۔۔جبکہ سوچوں کا زاویہ کہیں اور تھا۔ آج پھر یہ کیا ہوا تھا وہ سمجھ نہیں پارہی تھی وہ رونے کیسے لگی و سمجھ نہیں پائی ۔۔۔۔سامنے والا شخص اس کو دیکھتا ہوا آج کچھ بھی کہے بغیر جا چکا تھا جبکہ زھرا اپنی جگہ پر بیٹھ گئی۔یہ کیسے ہوا تھا ایسا کیسے ہو سکتا تھا ؟ ایسا کیسے ہوتا تھا ؟ اس کے دماغ میں درد کی ٹھیسیں اٹھنے لگی تھی جب اسے اپنا سر گھومتا ہوا محسوس ہوا تھا ۔اور وہ اپنی جگہ پر ہی گر پڑی۔۔۔۔۔۔۔۔ [NOVAFLIX.SBS]